نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا 100 فیصد فیصلہ عمران خان کا تھا۔اسد عمر نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ جس میٹنگ میں ہوا میں اُس میں خود شریک تھا، کمرے میں جب اس حوالے سے گفتگو ہورہی تھی تو وہاں 6 سے 8 لوگ بیٹھے ہوئے تھے، جن میں سے سب کی رائے مختلف تھی اسد عمر نے کہا کہ مٹینگ سے قبل نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی کا معاملہ کابینہ اراکین کے سامنے بھی پیش ہوا جس پر سب نے اپنی آرا پیش کیں تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا 100 فیصد فیصلہ عمران خان کا تھا اور انہوں نے کبھی یہ بات نہیں کہی کہ انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا البتہ عمران خان نے یہ ضرور کہا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر نوازشریف کی روانگی کا فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک

کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow