پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد

ممبئی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔  تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹا ہوا ہے یا بیٹی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پریانکا اور نک جونس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ لیکن ابھی تک پریانکا یا نک  کے گھر والوں نے  بچے کی جنس کی تصدیق نہیں کی ہے۔پریانکا چوپڑا نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ ان کی زندگی کے اس خاص وقت میں ان کی رازداری کا خیال رکھا جائے  کیونکہ اس وقت وہ اور نک جونس اپنے خاندان پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow