بہاولپور آئینی صوبہ تھا ترمیم کے شوشے چھوڑنے کے بجائے ایگزیکٹو آرڈر سے صوبہ بحال کیاجائے

بہاولپور: یوتھ کی صدر سینیئر نائب صدر سیکرٹری جنرل زُنیرا بلوچ شمائلہ جی جان فاطمۃ الزہرا سائرہ سعید مس سعدیہ چوہان اور شازمہ بلوچ نے کہا ہے کہ بہاولپور آئینی صوبہ تھا ترمیم کے شوشے چھوڑنے کے بجائے ایگزیکٹو آرڈر سے صوبہ بحال کیاجائے۔ایوانوں کے تنخواہ خواہ طبقہ کو جھنجوڑنے اور انہیں احساس دلانے کے لئے آل پارٹیز سے حتمی مشاورت کے بعد تنظیمی مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبہ بہاولپور یوتھ کی ضلعی عہدیداروں اور دیگر نے مشاورتی میٹنگ میں کیا۔انہوں نے کہا بہاولپور کی نقد آور فصلوں کی آمدنی پر چولستانیوں کا حق تھا لیکن برس ہا برس بااثر قبضہ گیر تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔شازمہ بلوچ سعدیہ چوہان نے کہا ہے کہ قومی استحکام کی خاطر بہاولپور صوبہ سمیت دیگر صوبوں کا قیام انتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے 15 مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے قبل بہاولپور صوبہ بحال کیاجائے۔اس موقع پر انابیہ خان،دعا بلوچ ،طوبیٰ عباسی،عروبہ عباسی،افرحہ عزیز اور علینہ اسلام بھی موجود تھیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں دےگا

بہاولپور: صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow