ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا

کراچی: ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا جب کہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرینبرگ نے کہاکہ تمام کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلیے تیار ہے،یہ اس کا 1998 کے بعد پاک سرزمین کا پہلا دورہ ہوگا، دونوں ہی ممالک کیلیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ برس ٹور ختم کرنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات  کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے بھی دیگر ٹیسٹ اقوام کو سپورٹ کرنے اور کرکٹنگ ورلڈ کو کچھ واپس لوٹانے کی ضرورت ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow