تمام ممالک بالخصوص عالم اسلام طالبان حکومت کو تسلیم کریں، وزیراعظم ملا حسن

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیراعظم ملا حسن اخوندزادہ نے پہلی بار ایک پریس کانفرنس میں تمام حکومتوں اور بالخصوص عالم اسلام سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطابہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے افغانستان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مقرر کردہ نگراں وزیر اعظم ملا حسن اخوندزادہ نے عہدے سنھبالنے کے 4 ماہ بعد پہلی پریس کانفرنس کی۔اس اہم پریس کانفرنس میں وزیراعظم ملا حسن اخوند زادہ کے ہمراہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروجیکٹس کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ارکان بھی موجود تھے۔پریس کانفرس میں طالبان حکومت کے نگراں وزیر اعظم ملا حسن اخوندزادہ نے تمام ممالک اور بالخصوص اسلامی حکومت سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔قبل ازیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے اور فنڈز کی بحالی کے مطالبے حکومت کے ترجمان یا وزیر خارجہ کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔دوسری جانب عالمی قوتیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کو لڑکیوں کے اسکول کھولنے، خواتین کی ملازمتوں پر واپسی اور کابینہ میں تمام طبقات کی نمائندگی سے مشروط کرتی ہیں۔طالبان حکومت کی جانب سے حال ہی میں لڑکیوں کے اسکول افغانستان کے سال نو کے آغاز سے کھولنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ افغانستان میں سال کا آغاز 21 مارچ سے ہوتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھال لیا تھا جس کے بعد عالمی اداروں نے امداد رقم اور عالمی بینکوں میں افغان اثاثے منجمد کردیئے گئے تھے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow