اپنی تنخواہ میں چپکے سے 3 بار اضافہ کرنے والے پے رول ملازم کو7 سال قید

مناما: بحرین میں پے رول ڈپارٹمنٹ میں کام والے سابق سرکاری ملازم نے عہدے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی تنخواہ میں غیرقانونی طور پر 3 بار اضافہ کرلیا جس پر عدالت نے ملزم کو 7 سال قید اور 15 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عرب اخبار الخلیج کے مطابق بحرین کی عدالت نے ایک سابق سرکاری ملازم کو عہدے کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزام میں 7 سال قید اور 15 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ملزم ایک سرکاری تربیتی ادارے میں 2008 میں 1,950 دینار ماہانہ تنخواہ پر ملازم ہوا تاہم اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک رجسٹریشن معاہدے میں ابتدائی ماہانہ تنخواہ 2,100 دینار اور سال بعد 2,774 دینار کر دی۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس نے پے رول سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی تنخواہ میں دوبارہ اضافہ کرتے ہوئے 3,300 دینار ماہانہ کردی اور اس طرح زیادہ سے زیادہ پنشن کا حق دار بن گیا اور 15 ہزار دینار تک فائدہ حاصل کیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک

کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow