قومی سلامتی کمیٹی نے پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے مسودے پر بریفنگ دی بعد ازاں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔ یہ پالیسی کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔اجلاس میں  وفاقی وزراء، عسکری قیادت، دیگر اعلیٰ حکام، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شریک ہوئے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہےوزیر اعظم نے قومی سلامتی مشیر کو پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow