امریکی فوج نے بھی کورونا ویکسین بنا لی

ورجینیا: امریکی فوج کے تحقیقی ادارے ’والٹر رِیڈ انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ‘ (WRAIR) کے سائنسدانوں نے نئی ویکسین تیار کرلی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ کورونا وائرس کی کئی اقسام کے خلاف مؤثر ہے۔ ان میں حالیہ ’کووِڈ 19‘ وبا کے ذمہ دار کورونا وائرس کے تمام ویریئنٹس بھی شامل ہیں۔یہ ویکسین ’’اسپائک فیریٹین نینوپارٹیکلز‘‘ (SpFN) پر مشتمل ہے جسے چوہوں، ہیمسٹرز اور بندروں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے۔ان تجربات کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنلز ’’این پی جے ویکسینز‘‘ اور ’’سائنس ٹرانس لیشنل میڈیسن‘‘ کے حالیہ شمارہ جات میں شائع ہوچکی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ویکسین سے ان تمام جانوروں میں کورونا وائرس کے خلاف زبردست مزاحمت پیدا ہوئی جس نے انہیں کورونا وائرس کی اقسام سے محفوظ رکھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

2050 تک دنیا میں گٹھیا کے مریضوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، لینسٹ جرنل

لندن: دنیا بھر میں ہڈیوں سے وابستہ جوڑوں کے درد یا اوسٹیوآرتھرائٹس کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow