وزیراعظم سے صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا

بہاولپور: وزیراعظم سے صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا۔صوبہ بحالی کے حوالے سے میاں نواز شریف بے نظیر بھٹو سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر دلاسہ ساز سیاستدان ثابت ہوئے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے سید سلیم نواز گردیزی سید تسنیم نواز گردیزی مرحومین کی ہمشیرہ اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سید تحسین نواز گردیزی کی پھوپھی کی ان کی رہائشگاہ پر ایصال ثواب کی تقریب کے بعد مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی سیاہ پوش وکلاء برادری نے ہندوؤں اور گوروں کے پیٹ چاک کرکے پاکستان درآمد کیا لیکن باری باز سیاستدانوں نے اپنے مفادات کی خاطر ملکی معیشت زراعت اور صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لئے نام نہاد معاہدہ کے تحت تین دریا مشرقی پاکستان اور بہاولپور صوبہ کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے۔قاری مونس بلوچ نے کہا بہاولپور صوبہ لاوارث نہیں تھا اور نہ ہے صرف اور صرف بہاولپور کی سوا کڑور عوام حقیقی وارث ہیں ۔انہوں نے کہا بہاولپور کی سوا کڑور عوام اپنی قوت سے آگے بڑھیں گے اور مزید قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔اس موقع پر سید عزیر گردیزی ،سینیئر قانون دان عبدالغفار شیخ،ملک شاہ محمد چنڑ،راؤ جاوید عثمانی ،سید عابد حسین بخاری،سید حمزہ گردیزی ،سید عبدالہادی گردیزی اور دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے ۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow