کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت گراسکے، پرویز خٹک

پشاور:وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت گراسکے۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہے، میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی، کیا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارا قصور ہے؟، سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے  نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم معلوم نہیں ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر پابندی کیوں تھی، ہمارے صوبے کو ہائی رائز بلڈنگز بنانے کی ضرورت ہے

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow