این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

لاہور: حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرلی جس پر شہباز شریف اور مریم نے مبارک بادیں پیش کی ہیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133  میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی انتخاب میں 11 امیدواروں نے حصہ لیا تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل میں مقابلہ ہوا۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی ہوئی اور تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز نے 46 ہزار 811 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow