اسلام آباد:پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا جلاس مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا، اور لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، تاہم لانگ مارچ کب ہوگا اور استعفے کب دینے چاہئیں، وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا۔اسٹئیرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔
Latest Posts
ون یونٹ سندھ طاس معاہدہ اور پنجاب میں انضمام نے بہاولپور کو سنگین نقصان پہنچایا۔چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیعڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاکپنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلانعمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ