حکومت نے تحریک لبیک پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد کردہ پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی تھیں۔ اس حوالے سے پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں اکثریتی 18 وزرا نے پابندی ختم کرنے کی حمایت کی تھی۔سمری ملنے کے بعد وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت داخلہ کی سمری میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے جب کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow