نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی و دیگر قائدین بلوچستان عوامی اتحاد کو بحال کرنے پر متفق ہو گئے

کوئٹہ: سابق بلوچستان عوامی اتحاد کے سابق مرکزی چیئرمین نوابزادہ میر امین اللہ خان رئیسانی، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حبیب الرحمان رئیسانی اور ضلع کوئٹہ کے سابق صدر حاجی اکرم رئیسانی و دیگر قائدین سابقہ تنظیم ” بلوچستان عوامی اتحاد ” کو دوبارہ بحال کرنے پر متفق ہو گئے اس بات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پرست رہنما میر بشیر احمد رئیسانی سے ایک خصوصی اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سابق تنظیم کو دوبارہ بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے چنانچہ انہوں نے میر بشیر احمد رئیسانی کی جانب سے 3 نومبر کو منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ باہمی مشاورت کے بعد آئندہ چند روز کے اندر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow