معروف اداکارہ نائلہ جعفری کا طویل علالت کے بعد انتقال

کراچی: معروف اداکارہ نائلہ جعفری طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئی، وہ کئی سال سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔اداکارہ  نائلہ جعفری ہفتے کی شام انتقال کرگئیں، وہ 2016 سے عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں، کچھ عرصہ قبل ان کا کیموتھراپی بھی ہوا جب کہ اس دوران وہ کئی مرتبہ اسپتال میں داخل بھی ہوئیں۔ نائلہ جعفری نے پی ٹی وی پر ڈرامہ نویس اشفاق احمد کی ڈرامہ سیریز ’ایک محبت سو افسانے‘ کے کھیل ’چنگھاڑ‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ڈرامہ سیریل موسم، لمحہ لمحہ زندگی، کہانی ایک رات کی، اک کسک رہ گئی، تھوڑی سی خوشیاں اورعکس سمیت کئی ڈراموں میں کردارنگاری کی۔ 2011 میں ناپا کے اسٹیج ڈرامہ بیگم جان میں ان کی اداکاری کو کافی پذیرائی ملی.

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow