سُفاک نسل کے اقتدار پرستوں نے بہاولپور کی صوبائی آسودگی پر چوکیدار بٹھا کر بہاولپور پر قبضہ کرلیا قاری مونس بلوچ

بہاولپور: سُفاک نسل کے اقتدار پرستوں نے بہاولپور کی صوبائی آسودگی پر چوکیدار بٹھا کر بہاولپور پر قبضہ کرلیا۔ صُوبہ سے قبل سیکرٹریٹ کی برات لانا بہاولپورکے لئے تحفہ نہیں دھوکہ ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے مرکزی سینیئر نائب صدر راؤ جاوید عثمانی، ضلعی نائب صدر ارشاد احمد شاد اور دیگر سے خُصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان کی تحریک،تکمیل اور تعمیر میں نواب آف بہاولپور صادق محمد خاں عباسی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ تاریخ ساز کردار اداکیا۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خاں اور ملک کے دوسرے گورنر جنرل آف پاکستان خواجہ ناظم الدین اور ان کی کابینہ نے 1951 میں بہاولپور کو صوبائی درجہ دیا۔لیکن ملک دشمن عناصر نے گردن پر بندوق رکھ کر دوسروں کی غلامی میں دے کر بہاولپور صوبہ کو اندھے غاروں میں پہنچا دیا۔قاری مونس بلوچ نے کہا اپنے حقوق کی بازیابی کی خاطر شہیدوں،اسیروں اور غازیوں کو ہر صبح خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر صاحبزادہ شعیب احمد،مسز شمیم عباسی،زُنیرا بلوچ،سعدیہ چوہان،شازمہ بلوچ اور فاطمۃ الزہرہ بھی موجود تھیں ۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عراق میں اسپتال کے باہر زوردار دھماکا، 4 جاں بحق اور 20 زخمی

بغداد: عراق کا شہر بصرہ زوردار دھماکے سے گونج اُٹھا جس میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow