ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے طبی وجوہات کی بنیاد پر طے شدہ دورۂ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا ۔

لندن (عارف چودھری)برطانوی شہزادی کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع95سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے۔پیلس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے شمالی آئر لینڈ کی عوام کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں آئرلینڈ کے دورے کے حوالے سے پر امید ہیں۔دوسری جانب دنیا کی معمر ترین ملکہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ملکہ برطانیہ 95 سالہ الزبتھ دوم نے عمر رسیدہ افراد کو دیے جانے والا اعزاز ’اولڈی آف دی ایئر‘ لینے سے معذرت کرلی

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عراق میں اسپتال کے باہر زوردار دھماکا، 4 جاں بحق اور 20 زخمی

بغداد: عراق کا شہر بصرہ زوردار دھماکے سے گونج اُٹھا جس میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow