تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ: 319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ

ٹوکیو: جاپانی انجینئروں نے آپٹیکل فائبرز (بصری ریشوں) کے ذریعے 319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کی ناقابلِ یقین رفتار سے ڈیٹا منتقل کرکے دنیا کے سب سے تیز رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔آسانی کےلیے یہ بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ اس تجربے میں صرف ایک سیکنڈ کے دوران تقریباً 817 بلیو رے ڈسک جتنا ڈیجیٹل ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا۔آپٹیکل فائبرز سے تیز رفتار ترین ڈیٹا منتقلی کا سابقہ عالمی ریکارڈ 178 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کا تھا جو پچھلے سال یونیورسٹی کالج لندن کے انجینئروں نے بنایا تھا۔ نیا ریکارڈ اس سے بھی تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow