بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ 74 سال میں یہ بدترین حکومت آئی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ 74 سال میں بد ترین حکومت آئی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ  یہاں ہم دن رات ریاست مدینہ کا ذکر سنتے ہیں، کہاں ریاست مدینہ اور کہاں یہ حکومت، موجودہ حکومت ملک پر بھاری بوجھ بن چکی ہے،  ریاست مدینہ میں ناانصافی اور کمر توڑ مہنگائی نہیں تھی، کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا، کسی بیوہ کی حق تلفی نہیں ہوتی تھی، ریاست مدینہ میں بےروزگاری نہیں تھی۔ ریاست مدینہ کا نام لینے والی حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ڈیڑھ روپے سے زائد اضافہ کردیا۔ بجلی کے بل بم بن کر عوام پر گر رہے ہیں۔ بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ یہ 74 سال میں بد ترین حکومت آئی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عراق میں اسپتال کے باہر زوردار دھماکا، 4 جاں بحق اور 20 زخمی

بغداد: عراق کا شہر بصرہ زوردار دھماکے سے گونج اُٹھا جس میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow