آج سے مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد اور سماجی فاصلے کی پابندی ختم

مکہ :  حرمین شریفین میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی پر عملدرآمد شروع ہوگیا، آج سے مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد اور سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہوگئی۔حرمین شریفین میں اب معمول کے مطابق تمام سرگرمیاں سرانجام دی جائیں گی، مسجد نبوی میں بھی خدام نے ایس او پیز سے متعلق اسٹیکر اتار دیئے۔ اسٹیکر اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔اللہ کے گھر اور نبی رحمت ﷺ کے در پر پھرسے رونقیں بحال ہوگئیں۔ کورونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیاں ختم ہونے کے بعد حرمین شریفین زائرین کیلئے مکمل طور پر کھولا جارہا ہے۔پابندیاں ختم کرنے کے بعد آج حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کیلئے لگائے گئے اسٹیکر ہٹا دیئے گئے۔ مسجد الحرام میں زائرین نے سماجی فاصلے کے بغیر طواف کیا، لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کیں۔مسجد نبوی میں بھی خدام نے ایس او پیز سے متعلق اسٹیکر اتار دیئے۔ اسٹیکر اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ حرمین شریفین میں اب معمول کے مطابق عبادات کی جاسکیں گی۔سعودی حکومت نے گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم اور کچھ علاقوں میں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow