ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے آفس کا دورہ کرتے ہوئے کورونا ویکسی نیشن آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا۔

رحیم یار خان(رمضان گھلیجہ سے)  ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے آفس کا دورہ کرتے ہوئے کورونا ویکسی نیشن آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا۔سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان اور ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز اور رجسٹریشن کو شفاف بنایا جائے اس سلسلہ میں شہریوں کی رجسٹریشن پر تعینات عملہ اپنے کام میں ماہر اور ذمہ دار ہونا چاہیے تاکہ کسی صورت بھی شہریوں کے ڈیٹا کا غلط اندراج نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز لگوانے کے حوالہ سے شہریوں میں موثر آگہی مہم چلائی جائے تاکہ شہری کورونا ویکسین کی مکمل افادیت حاصل کرنے کے لئے بروقت دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی

اسلام آبا:  ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow