جائیداد منتقلی تنازع؛ عمر شریف کے فلیٹ کا تیسرا فریق عدالت پہنچ گیا

کراچی: عمر شریف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو جائیداد منتقلی تنازع میں نیا موڑ آیا ہے۔ فلیٹ کے تیسرے فریق سلمان نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ کے روبرو معروف لیجنڈ اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کے تنازع سے متعلق جائیداد تیسری بیوی زرین غزل کو منتقل کرنے کے خلاف عمر شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فلیٹ کے تیسرے خریدار سلمان نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار کے وکیل محسن شہوانی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے مؤکل نے زرین غزل سے فلیٹ خریدا۔ میرا موکل سلمان پہلے ہی ساڑھے 10 کروڑ میں فلیٹ خرید چکا ہے اور فلیٹ خریداری سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔ اب رجسٹرار کی جانب سے فلیٹ پر اعتراض کی اطلاع ہے، عدالت عبوری حکم نامے پر نظر ثانی کرے۔عدالت نے سلمان کے وکیل سے استفسار کیا بتائیں، کس سے فلیٹ خریدا؟ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل نے زرین غزل سے فلیٹ خریدا۔بعد ازاں عدالت نے عمر شریف کے وکیل سے استفسار کیا، کیا فلیٹ آپ نے بیچا عمر شریف کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے صرف سیل اور گفٹ ڈیٹ کو چیلنج کیا ہے۔درخواست گزار سلمان کے وکیل محسن شہوانی ایڈووکیٹ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ عدالت حکم امتناعی ختم کردے۔ تاہم عدالت نے حکم امتناعی واپس لینے سے انکار کردیا۔ عدالت نے عمر شریف سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی اور نومبر کے پہلے ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سلمان خان، کترینہ ‘ایک تھا ٹائیگر’ میں ساتھ کام کرنے پر خوش کیوں نہیں تھے؟

ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے ہدایتکار کبیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow