اسلام آباد: حتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ریفرنس میں آصف زرداری کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کی سماعت کی، آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔آصف زرداری عدالت میں پیش نہ ہوئے ، انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے درخواست کی کہ طبی وجوہات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتا، حتساب عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرے۔عدالت نے آصف علی زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اگلے روز طلب کرلیا, جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدر آصف علی بیمار ہیں، ویڈیو لنک پر فردجرم کی کارروائی کر لی جائے، کل مشکل ہو جائے گا کیونکہ وہ بیمار ہیں، اگر آپ زیارہ اصرار کریں گے تو آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔عدالت نے فرد جرم کے لئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر آصف علی زرداری آئندہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔
Latest Posts
ون یونٹ سندھ طاس معاہدہ اور پنجاب میں انضمام نے بہاولپور کو سنگین نقصان پہنچایا۔چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیعڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاکپنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلانعمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ