تھری ڈی روبوٹک ہاتھ اب ویڈیو گیم کھیل سکتا ہے

میری لینڈ: یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ایک نرم روبوٹک ہاتھ بنایا ہے جو ننٹینڈو کے گیم کھیل سکتا ہے اور اسے سپرماریوبرادرز کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دلچسپ ایجاد کا احوال سائنس ایڈوانسس نامی جرنل کے سرورق پر تصویر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ بلاشبہ اسے سافٹ روبوٹکس میں ہم سنگِ میل قرار دیا جاسکتا ہے جس میں دستِ روبوٹ کو پیچیدہ گیم کھیلنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح بجلی کی بجائے ہوا اور پانی کے دباؤ سے چلنے والے روبوٹک بازو اور ہاتھ تراشے جاسکتے ہیں۔ انہیں مصنوعی بازوؤں اور دیگر امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن نرم انگلیوں کے درمیان ہوا یا مائع کا قابو کرنا خود بہت بڑا چیلنج تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow