کابل سے مسافروں کو بحفاظت لانے پر پی آئی اے کے پائلٹ کو اعزاز سے نوازا گیا

کراچی(مرید حسین باجوہ )کابل ائرپورٹ سے غیر یقینی صورت حال میں مسافروں کے ساتھ پی آئی اے طیارہ پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کو سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔ صدر مملکت کی جانب سے پی آئی اے کے کیپٹن مقصود بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کے ساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ کیپٹن بجارانی نے کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے سے مسافروں کے انخلا پر مامور ایئر بس 320 طیارے کے ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ٹیک آف کیا تھا۔اس پرواز میں مسافروں کے ساتھ ساتھ فضائی عملےکے ارکان بھی موجود تھے، ٹیک آف کے لیے تیار کیپٹن بجارانی کو ایئرپورٹ کی غیریقینی صورت حال کے باعث ایئر ٹریفک کنٹرول نے اپنی ذمے داری پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا، جس پر کیپٹن مقصود نے اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگی جہازوں کے پیچھے پیچھے کامیاب ٹیک آف کیا تھا۔ کیپٹن بجارانی کے اس جرات مندانہ اقدام کو پی آئی اے کے سی ای او سمیت پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایفالپا نے بھی سراہا تھا اور انہیں تعریفی خطوط جاری کیے تھے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow