پی ٹی آئی دور؛ سرکاری قرضوں میں 149کھرب روپے کا اضافہ، حجم 399 کھرب روپے تک جا پہنچا

اسلام آباد:  پاکستان پر واجب الادا سرکاری قرضوں کا حجم 399 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔وزیراعظم عمران خان کے 3 سالہ دورحکومت میں سرکاری قرضوں میں 149کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔ گذشتہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ بلیٹن کے مطابق رواں برس جون کے اختتام پر  سرکاری قرضے 399 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔ پچھلے 3 برسوں میں سرکاری قرضوں میں 149کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔2018 سے 2021  تک  سرکاری قرضوں میں ہر سال 20 فیصد کی شرح سے 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کا 3سال میں لیا گیا قرض مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے 10سالہ دور میں لیے گئے قرضوں کے 82 فیصد مساوی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow