وزیراعظم نے فواد چوہدری کو افغانستان کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو افغانستان سے متعلق پاکستان کے موقف کو عالمی میڈیا پر اجاگر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو اہم ٹاسک سونپ دیا اور انہیں ہدایت دی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے،عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور موقف آنا چاہیے۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران وزرا کو افغانستان سے متعلق حکومتی کے موقف سے آگاہ کیا۔ شرکا کو افغانستان میں جاری غیرملکی باشندوں کے اخراج، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال، پی آئی اے کے آپریشنز اور پاکستانی سفارت خانے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow