پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزرجاری

کراچی:پا کستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ماہرہ خان نے ٹیلی فلم میں مرکزی کردار اداکیا ہے۔پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم  ’’ایک ہے نگار‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں ماہرہ خان نے نگار جوہر کا مرکزی کردارادا کیا ہے۔ یہ فلم پاک فوج کی پہلی  تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ  پاکستان کی پہلی خاتون  سرجن جنرل  بھی تعنیات ہوئیں۔نگار جوہر ایک شاندار سرجن ہیں جنہوں نے  اپنی زندگی لگن کے ساتھ میڈیکل کے شعبے میں کام کرتے ہوئے گزاری۔ وہ اس شعبے سے 1985 سے وابستہ ہیں۔ ٹیلی فلم میں  نگار جوہر کا  کردار  ماہرہ خان نے ادا کیا ہے جب کہ ان کے مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار میں نظرا ٓئیں گے۔ٹیلی فلم  کا ابتدائی حصہ آرمی میڈیکل کالج میں شوٹ کیاگیا ہے  جس میں نگار جوہر کی طالبعلمی کی زندگی اور اس کے بعد پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ ماہرہ خان نگار جوہر کے کردار میں  بہت باوقار نظر آرہی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow