اسرائیل کے قریب شارک کی غیرمعمولی وسیع نرسری دریافت

تل ابیب، اسرائیل: گہرے پانی میں شارک کی ایک بڑی نرسری اور غالباً انڈوں کی سب سے بڑی نرسری دریافت ہوئی ہے۔ یہ تل ابیب کے پاس گہرے پانیوں میں موجود ہے۔کئی اسرائیلی اداروں نے مشترکہ تحقیق کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی بحیرہ روم کی گہرائی میں موجود یہ جگہ شاید دنیا کا واحد علاقہ بھی ہے جہاں شارک کی سب سے بڑی تعداد نسل خیزی کے لیے ملاپ کرتی ہے۔ اس تحقیق میں اسرائیلی بحری تحقیقی ادارے ، حائفا یونیورسٹی، بن گوریون یونیورسٹی اور میرین ریسرچ یونیورسٹی آف ایلات نے اشتراک کیا ہے۔یہ تحقیق آب وہوا میں تبدیلی کے تناظر میں کی گئی ہے جس میں سمندری تحقیق اور بحری حیاتیات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی سے وھیل اور شارک کی تعداد پر بھی منفی اثرات پڑرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اقوامِ متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) میں ’زیرِ آب زندگی‘ پر بھی زور دیا گیا ہے جس کے تحت سمندری زندگی کا تحفظ اور بقا کو ضروری بنانا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow