آنکھ کی پُتلی اور ذہانت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اٹلانٹا: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھوں کی پُتلیوں اور ذہانت کے درمیان تعلق موجود ہوتا ہے۔ پُتلی آنکھوں کے عین درمیان سیاہ گول دائرے کو کہتے ہیں جس کی بنیاد سے پُتلی کو ناپ کر اور مختلف دماغی ٹیسٹ سے اس تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ آنکھیں نہ صرف دل و جسم کا احوال بیان کرتی ہیں بلکہ دماغی صلاحیت کو بھی ثابت کرتی ہیں۔ اگرچہ پُتلی روشنی کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں سکڑتی اور پھیلتی ہے لیکن اس سے خوف، حیرت، دلچسپی اور دماغی تھکاوٹ کا اظہاربھی ہوتا ہے۔ پولیس اہلکار اسے دیکھ کر جھوٹ پکڑنے کا کام بھی لیتے ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow