رنگ بدل کر پس منظر میں غائب ہوجانے والا نرم روبوٹ

سیول: جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا نرم روبوٹ تیار کرلیا ہے جو گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر پس منظر کا حصہ بن جاتا ہے اور اسے دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔بتاتے چلیں کہ اس ایجاد میں اصل چیز روبوٹ خود نہیں بلکہ اس کی نرم کھال ہے جو مخصوص انداز سے بجلی گزرنے پر اپنی رنگت تبدیل کرتی ہے۔شکاریوں اور حملہ آوروں سے بچنے کےلیے رنگ بدل کر پس منظر کا حصہ بن جانا، گرگٹ اور اس قسم کے دیگر جانوروں کا خصوصی حربہ ہے جسے ’’سرگرم (ایکٹیو) کیموفلاج‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔روبوٹ کی نرم کھال میں بھی گرگٹ کی یہی قدرتی صلاحیت، مصنوعی طور پر پیدا کی گئی ہے۔ماہرین کو امید ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مستقبل میں ایسے کپڑے بنائے جاسکیں گے جو اارد گرد کے ماحول کی مطابقت میں اپنا رنگ اور ڈیزائن فوری طور پر تبدیل کرسکیں گے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عراق میں اسپتال کے باہر زوردار دھماکا، 4 جاں بحق اور 20 زخمی

بغداد: عراق کا شہر بصرہ زوردار دھماکے سے گونج اُٹھا جس میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow