تازہ ترین

نائیجر میں اسکول میں آتشزدگی سے 25 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے

نیامے(محمد تنویر اقبال)  افریقی ملک نائیجر کے شہر مراڈی میں پرائمری اسکول میں آگ سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے 25 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے سے مرنے والوں میں 5 سے 6 سال کی عمر کے طالب علم شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور لاشوں و زخمیوں ...

Read More »

بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر ‏بجلی کی قیمت میں ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 52 پیسے ...

Read More »

کنسٹیبل کی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز کا معاملہ. ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا نوٹس

وہاڑی : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے سوشل میڈیا پر غیر فطری و غیر اخلاقی ویڈیو کلپس وائرل ہونے کا سختی سے نوٹس لے کر کنسٹیبل دانیال کے خلاف سخت قانونی کا حکم دے دیا. کنسٹیبل کے خلاف ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی اشرف گل نے اپنی مدعیت میں مقدمہ نمبر 615/21 بجرم /377/511/292 ت پ ...

Read More »

جوبائیڈن نے افغانستان سے انخلا نہیں کیا بلکہ شرمناک طور پر ہتھیار ڈالے، ٹرمپ

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جو بائیڈن کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء ہتھیار ڈالنے کی طرح کیا گیا اگر میں ہوتا تو طاقت کے ساتھ انخلا کرتا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ حکومت میں ہوتے تو افغانستان سے ہماری فوجیوں ...

Read More »

حکومت کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ سیز فائر معاہدے کا اعتراف

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان مکمل سیز فائر پر آمادہ ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یکم اکتوبر 2021ء کو اپنے انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ...

Read More »

بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک، 13 زخمی

چھتیس گڑھ: بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل  اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ...

Read More »

اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ

اسلام آباد : اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے خلاف کیسز میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کینسل کردی۔ سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی، جہاں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی ...

Read More »

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 449 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 709 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 449 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں ...

Read More »

حکومت نے تحریک لبیک پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد کردہ پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی تھیں۔ اس حوالے سے پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں اکثریتی ...

Read More »

بھارت میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آتشزدگی، 11 مریض ہلاک

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 11 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آتشزدگی میں 11 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو انچارج نے میڈیا کو بتایا ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow