تازہ ترین

سپریم کورٹ آنے والے پی ٹی آئی ایم این ایز کی چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد: چیف جسٹس سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ آنے والے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ  پہنچے تاہم انہیں چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ ذرائع کا ...

Read More »

پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی، گورنر نے سمری پر دستخط نہ کیے

لاہور: گورنر بلیغ الرحمان کے دستخط نہ کرنے کے باوجود پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل ہوگئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی جس پر بلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان نے وزیراعظم اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد سمری پر ...

Read More »

ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی وعدے پورے نہ ہونے پر وفاق و سندھ حکومت سے ناراضگی برقرار ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے ناراضگی کے باوجود الیکشن ...

Read More »

سر کے بل کھڑے ہونے والا معمر ترین شخص

برٹش کولمبیا: کینیڈا کے 82 سالہ شخص نے سر کے بل کھڑے ہوکر کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے بروس آئیوز 15 سال کی عمر سے جمناسٹکس کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سر ...

Read More »

سعودیہ عربیہ ریڈ سی انٹرنیشنل فرانسیسی فلم کو مالی سپورٹ دے گا

جدہ: سعودیہ عربیہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فنڈ نے ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کی نئی فلم ’جین دُبیری‘ کی مالی سپورٹ کا اعلان کیا ہے ۔یہ ریڈ سی فیسٹیول فنڈ کی پہلی انٹرنیشل فلم ہے جس میں وہ فرانس کے ساتھ اشتراک کریں گے۔فلم کی ڈائریکٹر فرانسیسی اداکارہ میجوین ہیں اور تاریخی واقعات پر مبنی فلم میں جونی ڈیپ ...

Read More »

سری لنکن اسٹار دنیش چندیمل بھی بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف نکلے

دبئی: دنیش چندیمل بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف نکلے، سری لنکن اسٹار کرکٹر کا کہنا ہے کہ کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان ٹیم کے کپتان ہر طرز کی کرکٹ سے بہت جلد مطابقت پیدا کرلیتے ہیں، میں پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر کنٹریکٹ نہیں حاصل کرسکا۔ایکسپریس میڈیا گروپ کی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو دبئی ...

Read More »

چین؛ ایک ماہ میں کورونا سے ہلاکتیں 60 ہزار ہوگئیں

بیجنگ: چین میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور صرف ایک ماہ میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سرکاری اسپتالوں میں 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک کورونا سے 59 ہزار 938 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔تاہم پرائیوٹ اسپتالوں اور گھروں ...

Read More »

عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دیدی

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دیدی۔عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی لیڈرشپ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نے اس ضمن میں ضروری اقدامات کے لیے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ...

Read More »

کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

کراچی: ایم کیو ایم کے مطالبات اور سندھ حکومت کے خطوط کے باوجود آج کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ہفتے کو شہر کے تمام اضلاع میں قائم ڈسپیج سینٹر سے پولنگ ...

Read More »

اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کردے گا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت یا رہائش کو منسوخ کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ اس قانون کے تحت اسرائیل کو کسی بھی فلسطینی کی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔اسرائیل کی پارلیمنٹ میں فلسطینوں شہریوں ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow