تازہ ترین

پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین حملوں میں استعمال نہیں ہورہی۔ پشاور حملے کی پاکستان کو مکمل تحقیقات کرنا چاہئیں۔افغان وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش ...

Read More »

امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پر لے جارہی ہیں۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی اتحادیوں کے ساتھ مشترکا جنگی مشقیں ریڈ لائن کی انتہا ہیں جس سے جزیرہ نما کوریا سنگین  جنگ کا شکار ...

Read More »

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی: پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے رات گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ گرفتار کرکے میڈیکل چیک اپ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا، ان کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کے ...

Read More »

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید، 150 زخمی

پشاور: تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا، دھماکے کی نوعیت کا معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ...

Read More »

نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

تل ابيب: نومنتخب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو جدید آتشیں اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دھمکی دی ہے کہ یروشلم میں یہودی عبادت گاہ کے نزدیک فائرنگ میں 7 ...

Read More »

فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر محمود خان نے فواد چوہدری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجہ نے شام 6 بجے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور پولیس کو حکم ...

Read More »

میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے، آصف زرداری ...

Read More »

اسرائیلی فوج کی دہشتگردی، 60 سالہ فلسطینی خاتون سمیت 9 شہید

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون سمیت 9  فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع جینین مہاجرکیمپ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سال کی خاتون سمیت 9  فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 16 ...

Read More »

نہیں چاہتے پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب لاشیں گریں، حنا ربانی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کا کہنا ہے کہ ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں اور نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے کیونکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم ...

Read More »

چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

لاہور: مسلم لیگ (ق) جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ جنرل کونسل اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow