مریم نواز کے اندر دھرنا دینے کے لیے خواہش تڑپ رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے اندر دھرنا دینے کے لیے خواہش تڑپ رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے ابھی سے شور مچانا شروع کردیا، یہ دونوں سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں یہ مقبول ہیں، آزاد  کشمیر میں آج بھی عمران خان ہی مقبول ہیں اور ان کی حکومت ہوگی، اپوزیشن آزاد کشمیر میں ہارنے جارہی ہے جب کہ مریم نواز کے اندر دھرنا دینے کے لیے خواہش تڑپ رہی ہے لہذا مریم نواز اور اپوزیشن دھرنے کی تیاری جاری رکھیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں رینجرز اور ایف سی کے 7 ہزار 200 جوان تعینات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ پاک فوج بھی ضرورت پڑنے پر تیار ہوگی  تاہم پولنگ دفتر میں فوج تعینات نہیں کی جارہی۔ ان کا کہنا تھا سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فری اور فیئر الیکشن کرانے میں کردار ادا کرے گی جب کہ ہم سب کہتے ہیں الیکشن میں فوج نہ ہو لیکن اگر فوج پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑی نہ ہو تو ہارنے والے ایجنٹ ڈبے اٹھا کرلے جائیں گے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow