نصف صدی سے بہاولپور صوبہ تختِ اسلام آباد اور لاہور کی تحویل میں سانسیں لے رہا ہے

اوچشریف: نصف صدی سے بہاولپور صوبہ تختِ اسلام آباد اور لاہور کی تحویل میں سانسیں لے رہا ہے۔صوبہ بحالی کی تاریخی تحریک میں نمایاں نام اور اونچا مُقام بنانے والے سیاستدانوں نے مشرقی پاکستان ستلج کا پانی اور بہاولپور صوبہ پنجاب کے حوالے کرکے یزیدیت اور آمریت کی یاد تازہ کردی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی مقامی،صوبائی اور مرکزی رہنماؤں رانا عبدالجلیل،راؤ جاوید عثمانی،مسز شمیم عباسی،زُنیرا بلوچ،سائرہ سعید،صاحبزادہ شعیب احمد اور حاجی راجہ وسیم اقبال نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا تاجر پیشہ اور تجوری باز سیاستدانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح اور نواب صادق محمد خاں عباسی کے ناصرف معاہدہ کو سبوتاز کیا بلکہ ذاتی مفادات و مراعات کی خاطر صوبہ تحریک کو فراموش کردیا۔صوبہ تحریک کے رہنماؤں نے کہا تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ جس کی مثالی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا وسائل کی کمی کے باوجود قاری مونس بلوچ آج بھی اپنے ساتھیوں سمیت منزلِ صوبہ کی جانب بڑھ رہے ہیں

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow