کشمیر لیگ ؛ بھارت روتادھوتا آئی سی سی کے پاس جاپہنچا

نئی دہلی:  بھارت کشمیر لیگ کے خلاف روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس پہنچ گیا، پاکستان کے نجی ایونٹ کو منظور نہ کرنے کا مطالبہ کردیا، گورننگ کونسل کے پاس فل ممبر ممالک  کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نیندیں اڑادی ہیں، 6 اگست سے شیڈول ایونٹ میں شرکت کیلیے تیار غیرملکی پلیئرز کو ڈرانے دھمکانے کے بعد اب بی سی سی آئی روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس جا پہنچا ہے، ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ کو کسی صورت منظور نہ کرے کیونکہ ایک مقامی ایونٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے جس سے اس کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہونے کا تاثر مل رہا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow