وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کے بیانیے پر چلنا ہوگا،مریم نواز

لیپہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا۔لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران عوام کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، ووٹ چور یہاں پر نظر لگا کر بیٹھا ہے، عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 3 سال بعد بھی نواز شریف کو ہرانے کے لئے دھاندلی کرنا پڑتی ہے، عمران خان آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ چوری کی سیٹیں نکلوانا شیروں کو آگیا ہے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے، انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں ،عمران خان کے وزرا پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، عمران خان کو کشمیر میں آکر اپنا وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow