شرمیلا فاروقی عائزہ خان کے ڈرامے میں ہراسانی کولاپرواہی سے دکھانے پر برہم

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے عائزہ خان کے ڈرامے میں جنسی ہراسانی جیسے حساس موضوع کو لاپرواہی سے دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عائزہ خان کے حال میں شروع ہونے والے ڈرامے ’’لاپتہ‘‘ کے ایک سین پر شرمیلا فاروقی نے تنقید کی ہے۔ اداکارہ عائزہ خان ڈراما سیریل ’’لاپتہ‘‘ میں گیتی نامی ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ڈرامے کی ابھی صرف ایک قسط ہی نشر ہوئی ہے تاہم پہلی قسط میں دکھائے جانے والے ایک سین پر لوگوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ڈرامے کے سین میں عائزہ خان کو ایک دوکان سے خریداری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جب دوکاندار اس سے اپنے پچھلے بقایاپیسوں کا تقاضہ کرتا ہے تو گیتی اسے سوشل میڈیا کی طاقت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے دوکاندار پر غلط الزامات لگاکر ویڈیو بنانی شروع کردیتی ہے اور اسے بلیک میل کرتی ہے۔ جس پر دوکاندار گھبرا کر اپنے پیسوں کے تقاضے سے ہی دستبردار ہوجاتا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سلمان خان، کترینہ ‘ایک تھا ٹائیگر’ میں ساتھ کام کرنے پر خوش کیوں نہیں تھے؟

ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے ہدایتکار کبیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow