وفاقی کابینہ؛ نیشنل سائبر سیکیورٹی کی منظوری، چینی پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ایکس مل پرائس پر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی اور حکومتی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2021ء کی منظوری دیدی جب کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30نومبر2021 ء تک چینی پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ایکس مل پرائس پر کیا جائے گا۔منگل کے روز وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رہنماؤں، حاضر سروس و ریٹائرڈ جج صاحبان، بیوروکریٹس ، سابق صدور، وزرائے اعظم اور اہم سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر سرکاری اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کی گیئں۔کابینہ کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کا اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر خرچ 2 ارب 52 کروڑ 95 لاکھ روپے سالانہ ہے۔ وفاقی حکومت کا سالانہ خرچہ ایک ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت کا 99 کروڑ 83 لاکھ روپے ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow