اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست پر نظرثانی کرے ، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، آصف زرداری اور نواز شریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر رہی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow