آزاد کشمیرانتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا

گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے اور وہ کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 42 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 9 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔الیکشن کمیشن نے ایل اے 6 باغ کے چار پولنگ اسٹیشن پر تنازعہ کے باعث نتائج روک لئے گئے، ان چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہو گا۔ اس حلقے کے 163 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے سردار میر اکبر کو پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان پر 196 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow