مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین دن میں 6 نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ وادی میں گزشتہ 3 روز کے دوران قابض افواج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد 3 روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں اب تک 6 نوجوان شہید ہوچکے ہیں، اس سے قبل ضلع سوپور اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

طالبان کا قرآن و سنت کے تابع ملک کے نئے آئینی اساسی ڈھانچے کا اعلان

کابل: طالبان نے عبوری حکومت کے قیام کے بعد امور مملکت چلانے کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow