وہاڑی(رانا اویس خان ) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں وہاڑی پولیس کے لیڈیز پولیس ونگ کے زیر اہتمام پولیس لائنز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز روبینہ عباس نے کی. تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعتیہ مشاعرہ سے دلوں کو منور کیا گیا. تقریب کے دوران حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ کے فروغ پرزور دیا گیا. جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر روبینہ عباس کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔
Latest Posts