اگر استعفیٰ نہ دیتا تو بڑا مسئلہ ہوجاتا، وقار یونس

کراچی: وقار یونس کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں نئی ٹیم کیلیے راستہ صاف کردینا ہی مناسب فیصلہ تھا لہٰذا اگر استعفٰی نہ دیتا تو شاید بڑا مسئلہ ہوجاتا۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ فیملی سے دوری اور کورونا جیسے مسائل تو تھے پھر جب پی سی بی میں نئے چیئرمین آئے تو لگ رہا تھا کہ وہ نیا سیٹ اپ اور لوگ لانا چاہ رہے ہیں،اس صورتحال میں مناسب یہی تھا کہ استعفٰی دے دیتا، مصباح الحق کے بعد میں نے بھی فیصلہ کرلیا۔ورلڈکپ سے قبل اچانک کوچنگ چھوڑنے پر قومی ٹیم کے ممکنہ مسائل پر انھوں نے کہا کہ اگر استعفٰی نہ دیتا تو شاید اس سے بھی بڑے مسائل ہوتے،میں پی سی بی اور کرکٹ کے معاملات کو اچھی طرح جانتا ہوں،روایت بھی یہی ہے کہ کسی تبدیلی کی صورت میں ایسا ہی ہوتا ہے،اسی لیے کہوں گا کہ بورڈ اور ملک کیلیے یہی دانشمندانہ فیصلہ تھا،نئے لوگوں کیلیے جگہ چھوڑ دینا چاہیے  تاکہ وہ اپنے پلانز پر عمل درآمد کرسکیں، بہتر نہیں کہ رونا دھونا شروع کردیا جائے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ترک صدر کا امریکا، فرانس سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنے کا حکم

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ سے کہا ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow