پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

لاہور: پنجاب حکومت نے عوام بالخصوص تاجروں کے احتجاج کے بعد پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں دی گئی رعایت(ری میشن) ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔رواں مالی برس کے آغاز پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹیکس دہندگان کو دی گئی ٹیکس ری میشن کی رعایت مکمل طور پر ختم کر دی جائے، اس فیصلے کے نتیجے میں عوام کو بھیجے جانے والے ٹیکس چالانوں میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں غیر معمولی اضافہ ہونے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ۔ کاروباری طبقے نے سب سے زیادہ متاثر ہونے پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی کال دی جس پر وزیر اعلی نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔خصوصی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں اہم فیصلے کئے ہیں جن کے مطابق ٹیکس رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب ماضی کی طرح صرف 10 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ نئے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کئے جائیں گے۔ ٹیکس ریلیف کو قانونی طور پر لاگو کرنے کیلئے آج ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس کی حتمی سفارشات تیار کر کے وزیر اعلی اور کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow