تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارشوں کے باعث 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع تورغر میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی ہے۔ شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کئی مکان تباہ ہوگئے ہیں، اب تک 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اور پولیس امدادی کارروائی میں مصروف ہیں، بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانوں کے ملبے سے اب تک 3 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے، بارش کے باعث سیلابی ریلے سے کئی سڑکیں مکمل بہہ گئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکل آرہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں، محمود خان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow