وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی عیادت کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے عمرشریف کے علاج کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمر شریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں، وہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کے لئے آئے، عمر شریف کے علاج کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ بنادیا گیا ہے، بورڈ عمر شریف کے اندرون ملک یا بیرون ملک علاج کے لیے جو کہے گا وہ کریں گے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

طالبان کا قرآن و سنت کے تابع ملک کے نئے آئینی اساسی ڈھانچے کا اعلان

کابل: طالبان نے عبوری حکومت کے قیام کے بعد امور مملکت چلانے کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow