اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر اپنے ایک بیان سے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ کنگنا رناوت نے اس بار سیاست میں آنے سے متعلق بیان دیا ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تھالے وی‘ کل بھارت میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ فلم میں اداکارہ نے تمل ناڈو کی سابقہ وزیر اعلیٰ  جے للتا کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم پروڈیوسر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اداکارہ نے متعدد سوالوں کے جواب دیے۔پریس کانفرنس میں کنگنا رناوت کی آواز دھیمی تھی۔ صحافی کے پوچھنے پر اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کورونا وائرس نہیں ہوا، سرد موسم کی وجہ سے گلا بیٹھ گیا ہے۔کنگنا رناوت نے بتایا کہ فلم جے جے للتا کی زندگی پر مبنی ہے اور یہ بلکل نہ سمجھا جائے کہ اس کے ذریعے لوگوں کی سوچ بدلنے کی کوشش کی گئی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک شخص جس کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ وہ کبھی سیاست دان نہیں بن سکتا یا اس میں اہلیت نہیں، وہ صرف وزیراعلیٰ ہی نہیں بنتا بلکہ متعدد بار انتخابات میں کامیاب بھی ہوتا ہے۔ اس فلم کی کہانی یہ دکھاتی ہے کہ کیسے مرد حضرات زندگی میں خواتین کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow