ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی پنجاب گروپ آف کالجز ملتان رشید آباد آمد

ملتان:- پولیس افسران و ملازمان اور انکے خاندان کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کی جدید اور معیاری تعلیم کیلئے پرائیویٹ اداروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اسی حوالے سے ریجنل پولیس آفس ملتان اور نجی کالجز ملتان کے مابین معاہدہ طے پایاہے کہ ملتان ریجن کے حاضر سروس پولیس افسران و ملازمان اور شہدا پولیس کے بچوں کو انٹرمیڈیٹ کی سالانہ فیس میں رعایت دی جائے گی۔آرپی او ملتان سید خرم علی اور ڈائریکٹر پنجاب کالجز ملتان اسامہ قریشی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔اس موقع پر اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید، پرسنل سٹاف آفیسر محمد یوسف بھٹی بھی موجود تھے آر پی او ملتان سید خرم علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نجی کالجز کا یہ اقدام قابل تحسین ہے جس سے پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم میسر ہو گی

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow